بیڑ (جاوید پاشاہ )کلیان ڈومبیولی کارپوریشن کے نتائج کی جانبپورے مہاراشٹر کی نگاہیں لگی ہوئے تھی ،کیونکہ ریاست مہاراشٹر کے اقتدار پر شیوسینا ،بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی برسوں پرانے اتحاد کو توڑ کر انفرادی طور پر انتخابات میں حصہ لیا تھا ، اور دونوں ہی پارٹیوں کی جانب سے ایکدوسرے پر الزامات لگائے تھے ،اور دونوں کی جانب سے سے پوری طاقت ان انتخابات میں جھونک دی گئی تھی ، شیوسینا کی طرف سے ادھو ٹھاکرے ، اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے خود وزیر آعلی دیویندر فڈنویس نے تشہیر کی کمان سنبھالی تھی ، آج صبح رائے شماری کا آغاز ہوا ، جس میں شیوسینا سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ،جس نے 52نشستوں پر شاندار کامیابی حاصل کی ، اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے42نشستوں پر کامیابی حاصل کی ،مہاراشٹر نونرمان سینا کو 09کانگریس اور راشٹروادی کانگریس پارٹی اتحاد کو 06نشستوں پر کامیابی ملی ہے ، کلیان ڈومبیولی میں پہلی بارانتخابات میں حصہ لیتے ہوئے مجلس اتحادالمسلمین نے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے سب کو چونکا دیا ،اورنانڈیڑ ،آورنگ آباد
کارپوریشن ،آورنگ سینٹرل اسمبلی حلقہ اور بھائیکلہ اسمبلی حلقہ میں کامیابی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے کلیان ڈومبیولی کارپوریشن میں میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ، کلیان ڈومبیولی کارپوریشن انتخابات کی تشہیری مہم کے لئے مجلس اتحادالمسلمین کے صدر ممبر پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کو انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی تھی ، اس کے باوجود مجلس کے مقامی رہنماؤں کی کامیاب کوششوں کی وجہ سے تین نشستوں پر مجلس نے کامیا بی حاصل ،مجلس کے امیداوار علیم ملا نے وارڈ نمبر 33،تنزیلہ ایاز وارڈ نمبر 34اور شکیلا خان نے وارڈنمبر 35 اس کے علاوہ کرن گھولپ نے شاندار کامیابی حاصل کی ،مجلس کی اس شاندارپر مجلس اتحادالمسلمین کے صدر ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ کلیان ڈومبیولی کارپوریشن انتخابات میں میری غیر موجودگی میں مجلس کی یہ کامیابی باعث فخر ہے انہوں نے مقامی یونٹ کے رہنماؤں کو مبارکباد دی ، اس کے علاوہ کلیان ڈومبیولیکارپوریزن انتخابات میں کامیابی پر بھائیکلہ کے رکن اسمبلی وارث پٹھان اورمجلسی کارکنان نے کامیابی کا جشن منایا،